پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی 78ویں سالگرہ کی شاندار تقریب بہی عجمان ہوٹل، عجمان میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی اراکین، معزز مہمانان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد حسین سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر نمایاں شرکاء میں یاسر امتیاز اعوان بھی موجود تھے جو پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے بانی رکن، پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے سابق صدر اور ریڈ پاکستان یو اے ای چیپٹر کے صدر ہیں۔
یاسر امتیاز اعوان نے اپنے خطاب میں زیشان احمد، ایریا ہیڈ پی آئی اے شارجہ و نارتھرن ایمریٹس کو اس شاندار اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا:
“ہم خوش قسمت ہیں کہ ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، مگر یہ آزادی ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد ملی ہے۔ نوجوانوں، بزرگوں اور خاندانوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں تاکہ علامہ اقبال کا خواب حقیقت میں بدل سکے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اور انہیں وہ زمین عطا کی جسے آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کہا جاتا ہے۔”
تقریب کا ماحول وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار رہا اور شرکاء نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی سربلندی اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد !!
Consul General inaugurated Pakistan Pavilion at Gulfood Manufacturing 2025 H.E. Hussain Muhammad, Consul General of…
بیرون ملک پاکستانی حقیقی معنوں میں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ مملکت خداداد پاکستان ان…
The Consulate General of Pakistan, Dubai, observed Kashmir Black Day to express solidarity with the…
Pakistan Pavilion Inaugurated at Beauty World Middle East 2025 H.E. Hussain Muhammad, Consul General of…
دبئی سے پاک میڈیا ٹی وی کے نمائندہ خصوصی نعیم رسول کی رپورٹ ۔ ماہنتی…