۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستان پویلین کا افتتاح ھوا. ایکسیلینسی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی حسین محمد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر علی زیب خان کے ساتھ 15 سے 17 ستمبر تک منعقد ہونے والے آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2025 کی تجارتی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام دو کمپنیاں جبکہ 17 دیگر پاکستانی کمپنیاں آزادانہ طور پر اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
ان مصنوعات میں کنفیکشنری، بیکڈ اور فروزن مصنوعات، بسکٹ، کیک، چاکلیٹ، کینڈی، چپس اور اسنیکس کی انواع و أقسام مصنوعات شامل ہیں۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان حسین محمد نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان کی شرکت عالمی سطح پر ہماری بڑھتی ہوئی تجارت کی عکاسی کرتی ہے





